اسرائیل کی بے گھر فلسطینی پر وحشیانہ بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں 64 شہید

Published On 29 May,2025 06:43 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کے غزہ کے نہتے بے گھر افراد پر وحشیانہ بربریت جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے سپتالوں ، پناہ گاہوں اور خوراک لینے کی قطار میں کھڑے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، غزہ کے بوریج کے علاقے میں اسرائیلی حملوں کی تازہ لہر میں 23 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔

شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار249 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 23 ہزار 492 فلسطینی زخمی ہیں۔

غزہ میں بھوک افلاس کا شکار 22 لاکھ افراد کیلئے امدادی خوراک کی تقسیم کیلئے صرف 4 مراکز قائم کئے گئے، جنوبی غزہ میں امداد کی تقسیم کے مقامات پر افراتفری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صیہونی فوجیوں کی بھوکے لوگوں پر فائرنگ جاری ہے۔