تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم مغربی کنارے میں یہودی اسرائیلی ریاست بنائیں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کہنا تھا کہ ہمیں کمزور اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کیلئے یہ ہمارا فیصلہ کن ردعمل ہے۔
اسرائیل کاٹز نے کہا کہ فرانس کے صدر میکرون اور ساتھیوں کیلئے بھی یہ ایک واضح پیغام ہے۔
اسرائیلی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ میکرون کاغذ پر فلسطینی ریاست تسلیم کریں گے، ہم زمین پر ریاست قائم کریں گے۔