جوہری معاہدے کی مخالفت پر اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے: سعودی عرب کا ایران کو انتباہ

Published On 30 May,2025 10:36 pm

تہران: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے ایران کو انتباہ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ کرو ورنہ اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے۔

ریاض سے خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ ماہ وزیر دفاع کے ذریعے ایران کو دو ٹوک پیغام بھجوایا تھا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے میں عدم استحکام کے خدشے کے پیش نظر وزیر دفاع کو ایران روانہ کیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے صدارتی محل میں 17 اپریل کو بند کمرہ اجلاس ہوا جس میں سعودی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شریک تھے، ملاقات میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف محمد باقری بھی شامل تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور سعودی عرب نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔