برلن: (دنیا نیوز) جرمنی میں ڈرائیور نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھا دی جس کے باعث 2 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ جرمنی کے شہر منہائم میں پیش آیا، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے، گرفتار افراد جرمن شہری ہے جس کی عمر 40 سال اور نام الیگزینڈر بتایا گیا ہے۔
واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ملزم کے انتہا پسندانہ ماضی کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔