جرمنی میں 2025 کے پارلیمانی الیکشن کیلئے ووٹنگ مکمل، گنتی جاری

Published On 24 February,2025 01:40 am

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی میں 2025 کے پارلیمانی الیکشن کیلئے ووٹنگ مکمل ہوگئی جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ایگزٹ پول کے مطابق کرسچن ڈیموکریٹک یونین 30 فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے، دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی 20 فیصد مقبولیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، حکمران جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا 15 فیصد کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

جرمن چانسلر کو یوکرین کی جنگ، توانائی کا بحران اور تیزی سے بگڑتی ہوئی معیشت جیسے مسائل کا سامنا رہا، پیشہ ورانہ ہنرمند افراد کی شدید کمی اور تارکین وطن کے قوانین میں سختی کے مطالبات سرفہرست ہیں۔