میونخ: (دنیا نیوز) جرمنی کے شہر میونخ میں کارسوار نے مزدوروں کے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس میں کم از کم 28 افراد زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے ، جرمن پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور 24 سالہ افغان شہری تھا جس نے ملک میں پناہ کی درخواست دے رکھی تھی، پولیس نے کہا کار حادثے میں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کارحادثہ سیکورٹی کانفرنس کے مقام کے قریب پیش آیا جہاں امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور یوکری کے صدر زیلنسکی امن مذاکرت کیلئے شرکت کریں گے۔