برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی میں نئے سال کی خوشی میں آتش بازی سے حادثات میں 5افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آتش بازی میں بعض غیر قانونی آلات کا استعمال ہلاکتوں کا سبب بنا۔
برلن پولیس کا کہنا ہے کہ ممنوعہ مواد کے استعمال پر 330 افراد کو حراست میں لیا گیا، منچلے نوجوانوں نے نئے سال کی خوشی میں آتشی مواد پولیس کی گاڑیوں پر بھی پھینکا۔
آتشبازی کی وجہ سے حادثات میں 13 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، ایک حالت تشویشناک ہے، ایک بڑے گودام میں آگ بھڑکنے کا واقعہ بھی سامنے آیا۔
برلن پولیس کے مطابق پچھلے برسوں کی نسبت اس بار کوئی بڑا تشدد کا واقعہ رونما نہیں ہوا۔