لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ لیڈر بڑی مشکلوں سے بنتے ہیں، پھانسیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جب لیڈران کو اقتدار نظر آتا ہے تو خیالات، نظریات بدل جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ خدا کے لیے جلدی سے نیا الیکشن کمیشن لگایا جائے، ایسا الیکشن کمیشن لگایا جائے تاکہ کوئی الیکشن پر انگلی نہ اٹھا سکے۔