خانپور( دنیا نیوز) ہزارہ خانپور ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق اضافی پانی کے اخراج کے لیے ڈیم کے سپل ویز ہنگامی طور پر کھول دیے گئے، اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی جانب سے علاقہ بھرمیں سائرن بجا کرہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ خانپور ڈیم میں پانی کی مقررہ حد 1982 فٹ ہے، اس سے قبل ڈیم کے سپل ویز 13 مرتبہ کھولے جا چکے ہیں، ڈیم سے پانی کا اخراج7500 کیوسک کے حساب سے براستہ ندی ہرو دریائے اٹک میں کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب خانپور ہزارہ ڈیم انتظامیہ نے ریسکیو اورمقامی محکموں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔