وکلا سےمشاورت عمران کا قانونی حق، نہیں دیا جارہا : سلمان اکرم راجہ

Published On 23 September,2025 10:57 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وکلا سےمشاورت عمران خان کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جارہا ہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام ’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوتنہائی میں رکھا جارہا ہے، اچانک کہا گیا کہ بانی کیس میں ویڈیولنک کےذریعےپیش ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلےانہیں جیل کے اندر عدالت میں پیش کیا جاتا رہا، ویڈیوکال کےذریعےسماعت کا ہم نے بائیکاٹ کیا،جوکچھ ہو رہا ہے بالکل غلط ہو رہا ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی کےوکلا کو بھی رسائی نہیں دی جا رہی،عدالتی احکامات پربھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا، عمران خان کا حق ہےجو گواہی اُن کے خلاف دی جا رہی ہے اِن کوعدالت میں سنیں۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان فیصلوں کوبالکل چیلنج کریں گے، اپنے وکلا سے مشاورت عمران خان کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جارہا ہے۔