ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے: محمود خان اچکزئی

Published On 24 September,2025 04:53 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے۔

وفاقی دارالحکومت میں اسد قیصر،مصطفیٰ نوازکھوکھر کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے،جو آدمی ضمیربیچتا ہےاِسے وفادار سمجھا جاتا ہے، شہباز اینڈ کمپنی نے جمہوریت کی تمام جدوجہد پرپانی پھیردیا ہے، بےنظیر شہید کی پارٹی بھی اس گناہ میں شریک ہے۔

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کوعزت دوکا بیانیہ کدھرگیا، شہبازشریف سن لو،عوام کی طاقت سےآپ کی حکومت کوفارغ کریں گے،گلگت سےلیکرسندھ کےشہروں تک عوامی کرفیولگائیں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سوفٹ جمہوری انقلاب کےلیےکمربستہ ہوجائیں،جمہوریت،آئین پریقین رکھنےوالےوکلا ہمارا ساتھ دیں،آئین وقانون کی بالادستی سےہی ملک صحیح سمت چلےگا۔
اسد قیصر
رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جنگ کی وجہ سےاکانومی تباہ ہوئی، ہمیں جینےکا حق بھی نہیں دے رہے، افغانستان کےساتھ جوکاروبارہوتا تھا وہ بھی بند کردیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاق نےفاٹا کا جوحق بنتا ہےوہ نہیں دیا جارہا، خیبرپختونخوا سےسیاسی انتقام لیا جارہا ہے، تمام صوبوں کولیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، تحریک انصاف کی حکومت میں افغانستان کےساتھ ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کا برا حال ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اگرسمجھتی ہیں وہ بہت زیادہ مقبول ہیں توالیکشن لڑ کر دیکھ لیں، اِن کی ضمانت ضبط ہوجائی گی۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کےبیان کی مذمت کرتا ہوں، کچھ ہمارے ایم این ایزملک سے باہر باقی سب نے قائمہ کمیٹیوں سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔