راولپنڈی:(دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال کردی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے فہرست جیل حکام کو ارسال کی، فہرست میں پیر مصور، قاسم علی شاہ کا نام شامل ہے۔
دوسری جانب میاں فیاض حسین، اقبال آفریدی، رحیم لغاری ، ناصر چیمہ کا نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل کیا گیا ہے۔