اسلام آباد ہائیکورٹ کا مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں الیکشن کروانے کا حکم

Published On 25 September,2025 07:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے سنگل بینچ کا دوبارہ گنتی کا 15 مئی کا حکم معطل کر دیا۔

سنگل بینچ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حلقہ پی پی 269 میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علمدار عباس نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علمدارعباس قریشی کے استعفیٰ دینے کے بعد سیٹ خالی قرار دی تھی۔