عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی ناکامی پر پرتشدد چہرہ بے نقاب

Published On 29 September,2025 06:57 pm

راولا کوٹ :(دنیا نیوز) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی ناکامی پر پرتشدد چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج مسترد کر دیا ، احتجاج کی ناکامی پر عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے پُر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پُر تشدد احتجاج کے دوران متعدد شہری زخمی ہوئے، ہڑتال کی ناکامی کی وجہ سے شر پسند عناصر نے پرتشدد کارروائیاں شروع کردیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلح شرپسند عناصر نے پرامن احتجاج کے نام پر اسلحے کا استعمال بھی کیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پرتشدد کارروائیوں میں ملوث شر پسندوں کو قانونی عمل کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔