بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی بھسم کررہے: مشعال ملک

Published On 27 September,2025 03:07 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پابند سلاسل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی بھسم کررہے ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا جا رہا ہے، چار شہید اور درجنوں زخمی مودی کے فاشزم کی کھلی مثال ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ عالمی برادری لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔