صنم کی بہن فلک جاوید کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Published On 06 October,2025 10:08 am

لاہور: (دنیا نیوز) ریاست مخالف ٹویٹ سمیت دو مقدمات میں گرفتار فلک جاوید کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے 21 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔

تحریری فیصلہ کے مطابق تفتیشی افسر نے ملزمہ کا موبائل ریکور کرلیا، ملزمہ تفتیشی افسر کو موبائل فون کا پاسورڈ نہیں دے رہی جس پر عدالت ملزمہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کو 8 اکتوبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، مزید ریمانڈ چاہئے ہو تو تفتیشی افسر کی رپورٹ دیکھ کر عدالت فیصلہ کرے گی۔

تحریری فیصلہ میں درج ہے کہ اگر تفتیشی افسر نے ملزمہ سے میٹریل برآمدگی کی مزید رپورٹ پیش نہ کی تو ملزمہ کا ریمانڈ نہیں دیا جائے گا، تفتیشی افسر جیل میں جاکر ملزمہ سے تفتیش کریں گے۔