پشاور: (شہزادہ فہد) سابق صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنی وزارت سے استعفے کی وجوہات کارکنوں کو بتا دیں۔
خیبرپختونخوا کے سابق وزیر فیصل ترکئی نے کہا ہے کہ ایک سال 8 ماہ کے دوران اپنے کسی ساتھی کو نوکری پر نہیں لگا سکا اور نہ ہی صوابی میں ایک کلاس فور کا ملازم بھرتی کرا سکا۔
فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ کارکن ان سے نوکری اور گلی پکی کرنے کی درخواست کرتے رہے مگر وہ ان کے مطالبات پورے کرنے میں ناکام رہے، اگر اختیار ہوتا تو ایک سال پہلے ہی وزارت چھوڑ دیتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں رہنے کے باوجود کسی کو بھرتی نہ کرا سکے جبکہ عاقب اللہ بھی اپنے محکمے میں ایسا نہ کر سکے۔
فیصل ترکئی کے مطابق کارکنوں کی شکایات کے پیشِ نظر انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب وزارت چھوڑنے کا صحیح وقت ہے لیکن وہ بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ اب بھی چٹان اور پٹھان کی طرح کھڑے رہیں گے۔