گنڈاپور کی علیمہ خان پر الزامات کی بوچھاڑ، پی ٹی آئی میں گروپ بندی کا اعتراف

Published On 01 October,2025 05:09 am

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تحریک انصاف میں گروپ بندی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں بہت بڑی تقسیم آچکی ہے، مائنس بانی مہم اور پارٹی تقسیم میں علیمہ خان کا بنیادی کردار ہے، اسی وجہ سے پارٹی میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کچھ وی لاگرز ٹارگٹ کرکے پارٹی میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں، وی لاگرز سے علیمہ خان کا رابطہ ہے، وہ انہیں منع کرنے کے بجائے شہ دے رہی ہیں، بانی کی بہن کے بیٹے پر جب گرفتاری کی بات آئی تو 3 دن بعد رہا ہو گیا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کا بانی سے ملاقات کے بعد ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بانی کو بتایا ان کی رہائی کیلئے کوششیں نہیں گروپ بندیاں ہو رہی ہیں، پارٹی میں ہر شخص گروپ بندیوں کا سہارا لیکر ذاتی مفادات حاصل کر رہا ہے، بانی کو بتانا فرض تھا، پرواہ نہیں بانی پی ٹی آئی کی فیملی ہے، مجھے کرسی اور نہ ہی عہدے کی پرواہ ہے۔