جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی واٹس ایپ حاضری کے خلاف رٹ سماعت کیلئے مقرر

Published On 28 September,2025 10:16 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ حاضری کے خلاف رٹ سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس محمد وحید پر مشتمل ڈویژن بینچ پٹیشن کی کل سماعت کرے گا،سلمان اکرم راجہ، فیصل ملک اور سمیر کھوسہ پر مشتمل وکلا پینل بانی پی ٹی آئی کی پیروی کرے گا۔

واضح رہے بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے حکومتی نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔