پیپلزپارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

Published On 11 October,2025 01:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔

فریال تالپور کی زیرصدارت پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا کراچی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا کہ پیپلزپارٹی دیگر جماعتوں کے ارکان سے مل کر وزارت عظمیٰ کیلئے اپنا امیدوار لائے گی، سردار یعقوب پیپلزپارٹی کی طرف سے امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت مل کر کرے گی، فریال تالپور کی زیرصدارت اجلاس میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے پارلیمانی ارکان شریک ہوئے۔