وزیراعظم آزاد کشمیر کو فوری ہٹانے یا استعفے کا فیصلہ نہیں ہوا: طارق فضل چودھری

Published On 09 October,2025 03:03 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور وفاقی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن طارق فضل چودھری کہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو فوری ہٹانے یا استعفے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اجلاس میں کوئی تذکرہ نہیں ہوا، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے استعفے یا ان کو ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد برقرار رہے گا، وزارتیں نہ لینے کے باوجود پیپلز پارٹی کا تعاون ان کی جمہوریت پسندی ہے۔