عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات منظور کرلئے: حکومتی مذاکراتی کمیٹی

Published On 04 October,2025 06:14 am

مظفر آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر رانا ثناء نے کہا کہ حکومت نےعوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات منظور کرلئے، معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی، ہر15 دن بعد اجلاس ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزرا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی، وفاقی امیرمقام نے کہا دشمن کے عزائم بری طرح ناکام ہوئے، کشمیری عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

راجہ پرویز اشرف بولے کچھ لوگ امید لگائے بیٹھے تھے کہ معاملے کو بگاڑا جائے، کوشش ہے خطے میں امن و بھائی چارے کاسلسلہ قائم رہے۔

شوکت نواز میر نے کہا بیرون ملک ہونے کے باوجود وزیراعظم کا معاملے کا نوٹس لینے پر مشکور ہیں، ہمارے معاملات خوش اسلابی سے طے پا گئے ہیں۔