آزاد کشمیر میں امن کیلئے حکومتی کمیٹی مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر امید

Published On 03 October,2025 01:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں امن کیلئے حکومتی کمیٹی مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر امید ہوگئی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا امید ہے مسئلہ پرامن طریقے سے حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، ہم آزاد کشمیر میں امن چاہتے ہیں، ہمارا دشمن ملک ہمارے عدم استحکام سے فائدہ اٹھانے میں دیر نہیں لگاتا، ہمیں معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے پورے ملک میں امن قائم رکھنا ہے، آزاد جموں و کشمیر کے عوام محب وطن ہیں۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا بہت سے معاملات میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے، باہمی افہام و تفہیم سے اصل مسائل حل ہونے چاہئیں، قمر زمان کائرہ نے کہا وزیراعظم شہباز شریف خود اس مسئلے کو دیکھ رہے ہیں، امید ہے ڈائیلاگ کے ذریعے حل نکال لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں کے جائز مطالبات پر ان کے ساتھ ہیں، ہم سب آپ لوگوں کے نمائندے ہیں،آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔