شمالی وزیرستان میں 2 روز کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا

Published On 17 October,2025 05:30 pm

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) ضلع بھر میں دو روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو ہفتہ 18 اکتوبر اور اتوار 19 اکتوبر 2025 کو نافذ رہے گا، کرفیو کا فیصلہ سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تمام شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی، شہریوں سے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی اپیل ہے۔