نارووال :(دنیا نیوز) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکہ حق کےبعد معرکہ ترقی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔
پنجاب کے ضلع نارووال میں سڑک کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کے چرچے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی بدولت پاکستان ڈیفالٹ ہونےکے قریب تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ مسلح افواج نےبھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا،وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سےمعرکہ حق میں عظیم فتح ملی،افغانستان سےہونےوالی جارحیت کا بھی منہ توڑجواب دیا گیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنےشہدا پرفخر ہے، مسلح افواج نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دیں، معرکہ حق کےبعد معرکہ ترقی کی کامیابی کےلیےسب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کےلیےکوشاں ہیں، ملک انتہا پسندی اورفساد کا متحمل نہیں ہو سکتا۔