فیصل آباد: (دنیا نیوز) مشیر وزیراعظم و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو چالیس سال سے فتنہ پھیلا رہے تھے ان کو سبق سکھادیا۔
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دورمیں مخالفین کوجیلوں میں ڈالا گیا،میرے خلاف سزائےموت والا مقدمہ بنایا گیا۔
اُنہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہا کہ جب اپوزیشن میں تھے تب بھی ٹیبل پربیٹھنےکی بات کرتےتھے، ملک فتنہ،فساد،جارحیت سےنہیں اتفاق سے آگے چلتے ہیں،اس وقت بھی سابق وزیراعظم نےمذاکرات کی بات پرکہا کسی کونہیں چھوڑوں گا۔
مشیروزیراعظم کا کہنا تھا کہ اُس وقت یہ کہتے تھے کسی کومعاف نہیں کریں۔ اب اُن کومعافی نہیں مل رہی، وزیراعظم شہبازشریف نےمیثاق پاکستان کی دعوت دی، اگر پاکستان مضبوط ہوگا توہم سب خوشحال ہوں گے، جو ملک فتنہ،فساد،انارکی کا شکار ہوئے وہاں حالات خراب ہوئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شام کےحالات سب کے سامنے ہے، جو ملک میں بیٹھ کر بات نہیں کر سکتے وہ انارکی، افراتفری چاہتےہیں، افراتفری، انارکی کی حکومت اورعسکری قیادت کبھی اجازت نہیں دے گی، جو گزشتہ چالیس سال سے فتنہ پھیلا رہے تھے ان کو بھی سبق سکھادیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں دہشت گردی رکےگی اورملک تیزی سےترقی کرےگا، تحریک انصاف دور میں فیصل آباد میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے، جب تک زندگی ہے خدمت کا سفر جاری رہےگا۔
مشیر وزیراعظم نے مزید کہا کہ دو لمحے ایسے آئے جب دنیا کےمسلم ممالک نےپاکستان پرفخرکیا، ایک جب ہم نےایٹمی دھماکے کیے، دوسرا معرکہ حق میں فتح حاصل کی، افغانستان کو بھی بتا دیا کہ ان کی سرزمین سےہمارے ملک میں دہشت گردی نہیں ہونی چاہیے۔