ابھی واضح نہیں آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہوگا: نیئرحسین بخاری

Published On 26 October,2025 07:49 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ و سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ ابھی واضح نہیں کہ آزاد کشمیرکا وزیراعظم کون ہوگا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’ بات نکلےگی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ جس جماعت کے پاس مطلوبہ نمبر ہوں اس کا حق ہے حکومت بنائے۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کےپاس اکثریت نہیں ہے، اگر چودھری انوار الحق اکثریت برقرار نہیں رکھ سکے تو اس میں پیپلزپارٹی کی کوئی غلطی نہیں ہے، ہم نے سسٹم کو چلانا ہے اور پارلیمانی نظام کو آگے لیکرچلنا ہے۔

سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی پولٹیکل سسٹم کوچلنےدینا چاہتی ہے، 2022میں بھی ہم نے آئینی طریقے سے حکومت ختم کی تھی، اگر کوئی شخص اپنی جماعت سے الگ ہونا چاہتا ہے تو اس کو جبر سے نہیں روکا جاسکتا۔

نیئرحسین بخاری نے مزید کہا کہ جمہوری عمل میں جہاں بھی ملکی مختلف سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوں وہاں سیاست سے معاملات آگے بڑھتے ہیں۔