جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 27 October,2025 10:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہوئی ہے، اسلام آباد بار نے کیس کے ریکارڈ فراہمی کی متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔

چیف جسٹس اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا، رجسٹرار آفس نے متفرق درخواست مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔