اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کا قانون بحال کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیل میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کا قانون کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
لارجر بینچ نے جیل میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کا قانون کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے سنگل بینچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ معطل کیا، جیل میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کا قانون بحال کر دیا گیا۔



