اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حاکان فدان کے درمیان رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ حاکان فدان نے وزیر خارجہ اسحاق سے ٹیلیفونک گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ نے فلسطین میں دیرپا امن کے حصول کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق حاکان فدان نے اسحاق ڈار کو غزہ پر سفارتی عمل میں یو این جی اے کے سائیڈ لائنز میں شریک آٹھ پارٹنر ممالک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس کے لیے ترکی میں مدعو کیا۔



