اسحاق ڈار اور مراکشی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

Published On 21 October,2025 07:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مراکش کے وزیر خارجہ معالی ناصر بوریطہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات بارے تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مراکشی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، ناصر بوریطہ نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی دعوت کو قبول کرلیا۔