شرم الشیخ: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترک وزیرِ خارجہ حاکان فدان سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات شرم الشیخ میں غزہ پیس سمٹ کے موقع پر ہوئی، اسحاق ڈار نے امریکہ اور ترکیہ کے امن کردار پر تشکر کا اظہارِکیا۔
اس موقع پر جنگ بندی کے قیام میں امریکہ اور ترکیہ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا، نائب وزیراعظم نے خطے میں دیرپا امن و استحکام پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ و فلسطین کے عوام کے لیے عالمی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، پاکستان فلسطینی عوام کے منصفانہ و پائیدار حل کے لیے پُرعزم ہے۔