برطانیہ غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کیلئے تیار

Published On 14 October,2025 06:28 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کیلئے تیار ہوگیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریقین غزہ جنگ بندی پر عمل کریں، برطانیہ حماس کو غیر مؤثر کرنے میں مدد دے سکتا ہے، امن معاہدہ صدرٹرمپ کی بڑی کامیابی ہے۔

کیئر سٹارمر نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ صدر ٹرمپ کو اگلے سال نوبیل انعام کیلئے نامزد کریں گے۔

 واضح رہے کہ مصری صدر عبدالفتح السیسی نے بھی کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن دو ریاستوں کے عملی قیام سے جڑا ہے، انہوں نے غزہ امن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کا مستقبل پر امن ہونا چاہئے، مصر میں کانفرنس کی میزبانی کا مقصد غزہ کی تعمیر نو ہے۔

عبدالفتح السیسی کا مزید کہنا تھا کہ مصر، امریکا اور دیگر شراکت داروں سے مل کر غزہ میں تعمیر نو کرے گا۔