اسرائیلی وزیراعظم کا جنگی جنون برقرار، غزہ پر دوبارہ حملوں کو عندیہ دیدیا

Published On 14 October,2025 01:27 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی برقرار رہی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے غزہ پر دوبارہ حملوں کا عندیہ دے دیا، نیتن یاہو کا کہنا ہے فوجی کارروائی ختم نہیں ہوئی، اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہمارے دشمن منظم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں امریکا سمیت ثالث ممالک نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کئے ہیں، بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر نے ’’غزہ امن معاہدے‘‘ پر دستخط کئے۔

بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا، انہوں نے اپنی افتتاحی تقریر کے دوران قطر اور ترکی کے رہنماؤں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا تھا۔