راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ، بانی سے ملاقاتوں کی فہرست پر بھی پی ٹی آئی میں تضاد سامنے آگیا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر دو الگ الگ فہرستیں جیل حکام کو ارسال کی گئیں، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر نے الگ الگ فہرستیں ارسال کیں۔
سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے سہیل آفریدی، جنید اکبر، بابر سلیم سواتی، اسدقیصر کے نام شامل ہیں۔
سینیٹر علی ظفر کی جانب سے ارسال کی گئی فہرست میں سینیٹر عون عباس بپی، شاہد خٹک اور ایم پی اے زرعالم خان کا نام شامل ہے۔



