اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے عدالتوں میں تعطیل کا اعلان

Published On 30 October,2025 07:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے عدالتوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس کی جانب سے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی، عدالتی دفاتر معمول کےمطابق کھلے رہیں گے۔