پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے،ہم سب ایک پیج پر ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دے رہی، آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی مشاورت سے طے کریں گے، بانی سے ملاقات کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے۔
سلمان اکرم راجہ بولے آج پھر سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جارہی۔



