لیاقت پور: (دنیا نیوز) حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد 22 مواضعات کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب اور محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بیٹ سوئی، بیٹ اللہ وسایا، بیٹ دیوان، بیٹ پرارہ، بیٹ بھٹو، بیٹ امام بخش ماچھی، بیٹ بلوچ، بیٹ احمد، بیٹ بھتڑ، چکر نوروالا آفت زدہ علاقوں میں شامل ہیں۔
طیب بلوچ، غفور آباد، رقبہ پیر محسن شاہ، چک جنڈوڈایا، حیات ماچھی، مددولت شاہ، نوروالا، فخرآباد، ٹبی جھلن، بانہ رویہ، بخشو بھٹر اور جھوک گلاب شاہ بھی آفت زدہ علاقے قرار دیئے گئے ہیں۔
محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق ان علاقوں میں نقصانات کے ازالے اور امدادی سرگرمیوں کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔



