بابا گرونانک کے 556 ویں جنم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

Published On 04 November,2025 12:08 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) بابا گرونانک کے جنم کے موقع پر 5 نومبر کو ضلع ننکانہ صاحب میں عام تعطیل ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے 5 نومبر کو ضلع میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے مطابق کل 5 نومبر کو ضلع کے تمام سرکاری ادارے، سکول و کالجز بند رہیں گے۔

دوسری جانب بابا گورونانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات دوسرے روز بھی گوردوارہ جنم استھان میں جاری ہیں۔

بھارتی سکھ یاتری آج واہگہ کے راستے ننکانہ صاحب پہنچیں گے، یاتری گوردوارہ جنم استھان میں مذہبی رسومات ادا کرنے میں مصروف ہیں، کل مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، نگر کیرتن کا جلوس نکالا جائے گا، تقریبات میں ملکی و غیر ملکی یاتری بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ جاری ہے۔