اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینئر سیاسی رہنما وسینیٹر فیصل واوڈا نے وفاقی دارالحکومت میں سربراہ جےیو آئی مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم سمیت ملکی سیاست کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دورانِ گفتگو فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا کےلیےمولانا فضل الرحمان کا ساتھ ضروری ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، مجھےتو27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہوتی نظرآرہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کواعتماد میں لینا چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کوخوش آمدید کہتےہیں، اگر مولا جٹ کی سیاست کریں گے تو پھینٹا بھی لگےگا اور گورنرراج کا بھی آپشن ہے، اگر منفی سیاست کرنی ہے تو پھر پکوڑے،چھلیاں کھائیں۔
سینئر سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری پارٹی نظام کوڈی ریل نہیں ہونے دے گی، اٹھارہویں ترمیم کوختم نہیں کیا جارہا،مولانا کےبحاف پرکچھ نہیں کہہ سکتا اپنا فیصلہ وہ خود کریں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنی افواج کوانرجی دینےکی ضرورت ہے، دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے جو ترامیم چاہیے وہ ہو جائیں گی، پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہےگا، کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جنگ صرف زمین، سمندر اور فضا میں نہیں ہوتی، سائبرجنگ، بیانیےکی جنگ اورمعیشت کی جنگ بھی ہوتی ہے، اپنی افواج کو مضبوط کریں گے،افواج مضبوط ہوگی تو ملک کا دفاع بھی مضبوط ہوگا۔



