خواتین کو بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے دروازے کھولنے کی کنجی ہے: آصفہ بھٹو

Published On 08 November,2025 01:55 am

دوحہ: (دنیا نیوز) خاتون اول آصفہ بھٹو نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے دروازے کھولنے کی کنجی ہے۔

خاتون اول آصفہ بھٹو نے دوحہ میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی کا دارومدار خواتین اور مردوں کی برابر شرکت پر ہے، پاکستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین کی بااختیاری غیر معمولی خواتین کے ویژن اور جرأت کی عکاس ہے، دنیا میں صنفی مساوات کو فروغ دینے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔