دوحہ: (دنیا نیوز) صدر مملکت کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے دوحہ میں ملاقات ہوئی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں سیکرٹری جنرل کی قیادت اور پاکستان کیلئے مسلسل حمایت کو سراہا، جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے منصفانہ حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت کی تاجکستان کے ہم منصب سے دوحہ میں ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے پانی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے معاہدہ منسوخ کرنے اور دریاؤں کے اعداد و شمار روکنے سے پاکستان میں آفات پیدا ہوئیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔
.jpg)
صدر مملکت آصف علی زرداری سے قطری وزیراعظم نے بھی ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو ہوئی، قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بہادری کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت سے تاجکستان کے صدر کی بھی ملاقات ہوئی تھی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔



