دوحہ: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی عالمی قوانین کے منافی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں سماجی ہم آہنگی، مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کا احترام ہو، ہمارا ویژن جامع اور پائیدار ترقی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ بی آئی ایس پی 90 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مالی امداد، صحت اور تعلیم کی سہولت فراہم کر رہا ہے، ہمیں فخر ہے بی آئی ایس پی دنیا بھر میں مثالی سماجی تحفظ کا ماڈل ہے۔
صدر مملکت نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔



