ٹرمپ کا ملائیشیا جاتے دوحہ میں مختصر قیام، قطری حکام سے جہاز میں ملاقات

Published On 26 October,2025 04:23 am

دوحہ: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا کے دورے پر جاتے ہوئے قطر میں مختصر قیام کیا اور جہاز میں ہی امیر قطر اور وزیراعظم سے ملاقات کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت ملائیشیا کے دورے پر ہیں تاہم راستے میں ان کے طیارے نے قطر میں لینڈ کر لیا، امریکی صدر نے قطر میں مختصر قیام کے دوران طیارے میں قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم سے ملاقات کی اور کہا کہ

انہوں نے کہا کہ غزہ امن معاہدہ برقرار رہے گا اور مشرق وسطی میں امن قائم ہو گا، قطر امریکہ کا عظیم اتحادی ہے، ضرورت پڑنے پر قطر غزہ کی پٹی میں امن فوج بھیجے گا۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگلے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرے، حماس کو ہر حال میں ہتھیار ڈالنے ہوں گے، اسرائیلی یرغمالیوں میں 2 امریکی قیدی بھی شامل ہیں، مشرق وسطیٰ میں ہمیشہ کیلئے امن چاہتے ہیں۔