امریکی صدرکا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ جنگ بندی معاہدے بارے تبادلہ خیال

Published On 03 October,2025 06:52 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) غزہ امن معاہدہ کے سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے غیر مسلح ہونے سے انکار کے بعد امیر قطر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر کے دوران غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت ہوئی، ٹرمپ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے صرف اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ بات چیت حساس ہے بتائی نہیں جا سکتی، حماس کی جانب سے منصوبہ منظور ہونے کی اُمید بھی ظاہر کی۔