دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی نے کہا کہ ٹرمپ منصوبے کے کئی نکات وضاحت اور مذاکرات کے متقاضی ہیں۔
قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے معاملے میں وضاحت درکار ہے، اسرائیلی افواج کے انخلا پر مزید بات چیت ہونی چاہئے، اسرائیلی وزیراعظم کی معافی کوئی احسان نہیں، ہمارا بنیادی حق تھا۔
محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی کا کہنا تھا کہ امید ہے تمام فریق منصوبے کو تعمیری انداز میں دیکھیں گے، غزہ میں فلسطینی انتظامیہ پر امریکا کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔
قطری وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کا منصوبہ جنگ ختم کرنے کے بنیادی مقصد کو حاصل کرتا ہے۔