اسرائیلی فوج کے حملے جاری، 24 گھنٹے میں 42 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

Published On 30 September,2025 07:43 pm

غزہ: (دنیا نیوز) صدر ٹرمپ کا غزہ جنگ منصوبہ بے اثر، اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز کی غزہ شہر میں توپ خانے سے شدید گولہ باری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹے میں مزید 42 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے۔

شہدا میں امداد کے منتظر 5 فلسطینی بھی صیہونی بربریت کا نشانہ بنے، خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیمے پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا جس سے ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری میں 5 فلسطینی شدید زخمی ہوئے، غذائی قلت سے شہید بچوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی۔

اسرائیلی حملوں سے غزہ کا صحت نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا، ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے، طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 66 ہزار 97 ہو گئی، 1 لاکھ 68 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہوئے۔

اسرائیل کی مغربی کنارے میں کارروائیاں بھی جاری ہیں، مغربی کنارے سے دو فلسطینی بچے گرفتار کیے گئے، گرفتار بچوں پر اسرائیل نے جاسوسی کا الزام لگایا۔