تہران: (دنیا نیوز) حماس نے عالمی برادری سے فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ سچا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سینئر رہنما حماس خالد قدومی نے ایران میں چینی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے فلسطینیوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، دنیا فلسطین کے حق دفاع کو نظر انداز کر رہی ہے۔
خالد قدومی کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے علاوہ کسی دوسرے کو ان کے معاملات میں مداخلت کی ضرورت نہیں۔