فلسطینی اتھارٹی کا غزہ جنگ روکنے کی ٹرمپ کوششوں کا خیرمقدم

Published On 30 September,2025 06:28 pm

ریاض: (دنیا نیوز) فلسطینی اتھارٹی نے غزہ جنگ روکنے کی ٹرمپ کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق صدر ٹرمپ کی سنجیدہ اور پُرعزم کوششیں امن کیلئے خوش آئند ہیں، فلسطین کو صدر ٹرمپ کی امن قائم کرنے کی صلاحیت پر یقین ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کیلئے امریکا کے ساتھ شراکت داری انتہائی اہم ہے، غزہ کو انسانی امداد کی مکمل، محفوظ رسائی دی جائے۔

اتھارٹی نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی سرزمین کے انضمام، جبری نقل مکانی اور یکطرفہ اقدامات بند کیے جائیں، غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کی وحدت پر فلسطین کامؤقف واضح ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام، اسرائیل کے ساتھ امن کی ضمانت ہوگا، ہم امن کیلئے ہر سنجیدہ عالمی کوشش کا ساتھ دیں گے، ٹرمپ کی امن کوششوں کو فلسطینی حکومت نے سنجیدگی سے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی ریاست نے غزہ جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کا کردار سراہا۔