غزہ جنگ ختم کرنے کیلئے امریکا سے تعاون کیلئے تیار ہیں: سعودی کابینہ

Published On 30 September,2025 06:59 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی غزہ جنگ ختم کرنے کیلئے امریکا سے تعاون کیلئے تیار ہیں ، سعودی کابینہ

سعودی کابینہ کے مطابق سعودی عرب امن معاہدے کیلئے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرے گا، سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی کیلئے جامع معاہدہ چاہتا ہے۔

کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر رہے ہیں، غزہ میں خونریزی روکنے کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہو چکا ہے۔

سعودی عرب نے خطے میں پائیدار امن کیلئے امریکا سے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی مدد کیلئے عالمی کوششوں پر زور دیا۔

کابینہ ارکان نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی فورسز کے غزہ سے مکمل انخلا کو یقینی بنایا جائے، غزہ میں بلارکاوٹ امداد کی ترسیل ضروری ہے۔